اسقاط حمل سے طالبہ کی ہلاکت، عدالت نے اہم فیصلہ جاری کردیا

Mar 09, 2021 | 19:53:PM
اسقاط حمل سے طالبہ کی ہلاکت، عدالت نے اہم فیصلہ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سیشن عدالت نے جناح ہسپتال میں طالبہ کو مردہ حالت میں چھوڑ کر جانے والے ملزموں کی ضمانتیں مسترد کردیں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج جاوید اقبال رانجھا نے ملزمان کی جانب سے دائر ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ مدعی کے وکیل رانا نعمان نے ضمانت کی درخواستوں کی مخالفت کی۔ مرکزی ملزم اسامہ سمیت دیگر ملزموں نے ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے عدالت سے رجوع کیا۔
ملزموں پر طالبہ کے قتل کا الزام ہے۔ ملزم جناح ہسپتال میں طالبہ کو مردہ حالت میں چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔ عدالت نے تفصیلی دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔
واضح رہے کہ عطائی کے ہاتھوں اسقاط حمل نوجوان طالبہ کی ہلاکت کا سبب بنا، خون زیادہ بہنے کے باعث مریم ٹیچنگ ہسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ گئی۔ پولیس کی گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ ملزم اسامہ نے دوران تفتیش بتایا کہ مقتولہ مریم کو اسقاط حمل کیلئے جھنگ لیکر گیا۔
جواں سالہ لڑکی سے زیادتی کون کرتا رہا؟ ڈی این کیلئے نمونے بھی بھجوا دیئے گئے۔ بدقسمت لڑکی کے ساتھ ہونے والے ظلم کو ڈی این اے کے ذریعے ثابت کیا جائے گا۔پولیس ڈی این اے کیلئے نمونے فرانزک لیب بھجوا دیئے گئے۔