ایران نے یورینیم کی افزودگی شروع کر دی۔۔جوہری توانائی ایجنسی کی تصدیق

Mar 09, 2021 | 19:54:PM
  ایران نے یورینیم کی افزودگی شروع کر دی۔۔جوہری توانائی ایجنسی کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)عالمی جوہری توانائی ایجنسی(آئی اے ای ای)نے کہاہے کہ ایران نے نطنز ایمٹی پلانٹ پر جدیدآئی آر ٹو ایم سینٹری فیوجز کے ذریعے یورینیم کی افزودگی شروع کر دی ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے اپنے ممبر ممالک کو بتایا کہ ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی 2015 کے جوہری معاہدے کی مزید خلاف ورزی ہے۔آئی اے ای اے کا کہنا تھا کہ ایران آئی آر ٹو ایم سینٹری فیوجز کو یو ایف 6 گیس کی سپلائی شروع کردی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چوتھے آئی آر ٹو ایم 174سینٹری فیوجز کو بھی نصب کیا گیا ہے تاہم یو ایف 6 گیس کی سپلائی شروع نہیں کی گئی ہے جبکہ پانچویں سینٹری فیوجز لگانے کا کام جاری ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چھٹے سینٹری فیوجز کی تنصیب کا کام ابھی تک شروع نہیں ہوا ہے۔