میرا موٹاپا بھارت کا قومی مسئلہ بن گیا تھا،ودیا بالن

Mar 09, 2021 | 20:06:PM

 (24نیوز) بھارتی اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے جسم سے نفرت ہوگئی تھی کیوں کہ میرا موٹاپا بھارت کا قومی مسئلہ بن گیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ ودیا بالن کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سے ہی ایک موٹی لڑکی تھی تاہم بالی ووڈ میں آنے کے بعد میرا بڑھتا وزن اور موٹاپا ایک مسئلہ بن گیا تھا ۔

ودیا بالن نے کہا کہ ساری زندگی ہارمونل مسائل کا شکار رہی جب کہ کافی عرصے تک مجھے اپنے جسم سے نفرت ہوگئی تھی۔ مجھے لگتا تھا کہ میرے جسم نے مجھے دھوکا دیا ہے ، میں بے حد غصہ اور مایوسی کا شکار ہوگئی تھی۔

بھارتی اداکارہ نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ مجھے احساس ہوا کہ میرا جسم ہی ہے جس کہ وجہ سے میں زندہ ہوں، کیوں کہ جس دن میرے جسم نے کام کرنا چھوڑدیا، نہ میرا وجود یہاں ہوگا اور نہ ہی میں لوگوں کے درمیان ہوں گی۔

مزیدخبریں