پی ٹی آئی کے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا نا م سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے نام پر غور کیا گیا ، ممکنہ طور پر اعجاز چوہدری پی ٹی آئی کے امیدوار ہوسکتے ہیں۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نے اجلاس میں پارٹی رہنمائوں سے ڈپٹی چیئرمین کی نامزدگی پرمشاورت کی۔ اس دوران تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کا نام سامنے آیا، اجلاس میں شریک اہم حکومتی رہنما نے اعجاز چوہدری کو فون بھی کیا تاہم ذرائع کہتے ہیں کہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی نامزدگی پراتحادیوں سے مشاورت کافیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان کل اتحادی جماعتوں سے ملاقات کریں گے۔