(24نیوز)جنوبی افریقہ میں کئی آدم خور مگر مچھ فارم سے فرار ہو گئے جن کی تلاش میں پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی افریقہ کے صوبے ویسٹرن کیپ میں بریڈنگ فارم سے مگر مچھوں کے فرار کی اطلاع کے بعد انتظامیہ نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کر دی۔
انتظامیہ کے مطابق متعدد مگر مچھ فارم سے فرار ہو کر قریبی دریا میں کود گئے تاہم محکمہ جنگلات کا عملہ، پولیس اور متعلقہ اداروں کی جانب سے ان کی تلاش جاری ہے اور شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
مگرمچھوں کے فرار ہونے کی اطلاع فارم کے مالک کو ہوئی تو انہوں نے فوری طور پر متعلقہ اداروں سے رابطہ کر کے خطرے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ مگرمچھ خوراک نہ ملنے کی صورت میں انسانوں پر حملہ کر سکتے ہیں۔فرار ہونے والے نیل نامی مگر مچھوں کی لمبائی تقریبا 5 میٹر تک ہوتی ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ فرار ہونے والے مگرمچھوں کی تعداد زیادہ ہے جن میں سے 27 کو پکڑا جا چکا ہے تاہم مزید کی تلاش جاری ہے۔فارم میں تقریبا پانچ ہزار کے قریب مگرمچھ موجود ہوتے ہیں اور پولیس فرار ہونے والے مگرمچھوں کی درست تعداد جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔
آدم خور مگر مچھ فارم سے فرار ہو گئے۔۔علاقے میں خوف و ہراس
Mar 09, 2021 | 21:32:PM