کورونا کیسز میں اضافہ، پنجاب کے تین بڑے شہروں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن  لگا دیا گیا

Mar 09, 2021 | 21:43:PM

(24 نیوز)حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرلاہور،گوجرانوالہ اور گجرات کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون لگا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکیپٹن(ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون لگایا جا رہا ہے۔ گوجرانوالہ کے 20لاہور کے5اورگجرات کے 3مزیدعلاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون لگا دیا گیا۔ مکان نمبر102سے 121اے بلاک سبزہ زار،گلی نمبر3بلاکY،فیزتھری،گلی نمبر1بلاکQفیز2،ڈی ایچ اے لاہور میں سمارٹ لاک ڈاو¿ن کا نفاذ ہو گیا۔
 کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ گلی نمبر15بلاکJفیز6،گلی نمبر16بلاکAفیز1ڈی ایچ اے لاہور میں سمارٹ لاک ڈائون لگا دیاگیا ہے۔چک سادہ نواں لوک گجرات،ابن امیرگورنمنٹ کالج برائے خواتین جلال پور جٹاں کے علاقے شامل ہیں۔ گورنمنٹ میونسپل ماڈل گرلزہائی سکول کی تمام برانچز،ٹنڈہ چوک،بے نظیرچوک اور پتیانوالا چوک گجرات پر لاک ڈائون کا نفاذ ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ مزید جن علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن لگایا گیا ہے ان میں گوجرانوالہ میں گلی نمبر5محلہ احمد پور ہ گوندلانوالاروڈ،بلاک بی2واپڈاٹائون،سیکٹر 1کنال ویو سوسائٹی اور گلی نمبر6سلیم کالونی شامل ہیں۔مولانا ظفر علی خان روڈقائداعظم ٹائون،اولمپیا سٹریٹ سیالکوٹ بائی پاس روڈمحلہ عدیل پارک او ر نعمانیہ روڈ مونجھی گراونڈ پر لاک ڈائون کا نفاذ ہوگیا۔ محلہ شریف فارم،اکبر سٹریٹ،اصغری ہومز2،فیز2،کشمیر کالونی راہوالی کینٹ،رچنا بلاک اور گلی نمبر4کابل بلاک ڈی سی کالونی شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ محلہ اتفاق گارڈن سوئی گیس روڈنزدعلی احمد پارک،گلی نمبر3،Xبلاک پیپلزکالونی،گلی نمبر3جناح روڈ محلہ مدینہ کالونی پر سمارٹ لاک ڈائون لگادیا گیا۔ گلی نمبر1عزیزکالونی سیالکوٹ روڈ،محلہ دین دارا نزد پوسٹ آفس روڈ جھلاں اور گلا جٹاں والاکامونکی روڈ نوشہرہ ورکا ں شامل ہیں۔مکان نمبر102سے 121اے بلاک سبزہ زار،گلی نمبر3بلاکY،فیزتھری،گلی نمبر1بلاکQفیز2،ڈی ایچ اے لاہور میں سمارٹ لاک ڈائون کا نفاذ ہو گیا۔ گلی نمبر15بلاکJفیز6،گلی نمبر16بلاکAفیز1ڈی ایچ اے لاہور میں سمارٹ لاک ڈائون لگا دیاگیا۔ چک سادہ نواں لوک گجرات،ابن امیرگورنمنٹ کالج برائے خواتین جلال پور جٹاں کے علاقے شامل ہیں۔ گورنمنٹ میونسپل ماڈل گرلزہائی سکول کی تمام برانچز،ٹنڈہ چوک،بے نظیرچوک اور پتیانوالا چوک گجرات پر لاک ڈائون کا نفاذ ہوگیا۔
گوجرانوالہ میں گلی نمبر5محلہ احمد پور ہ گوندلانوالاروڈ،بلاک بی2واپڈاٹائون،سیکٹر 1کنال ویو سوسائٹی اور گلی نمبر6سلیم کالونی شامل ہیں۔مولانا ظفر علی خان روڈقائداعظم ٹائون،اولمپیا سٹریٹ سیالکوٹ بائی پاس روڈمحلہ عدیل پارک او ر نعمانیہ روڈ مونجھی گرائونڈ پر لاک ڈائون کا نفاذ ہوگیا۔ محلہ شریف فارم،اکبر سٹریٹ،اصغری ہومز2،فیز2،کشمیر کالونی راہوالی کینٹ،رچنا بلاک اور گلی نمبر4کابل بلاک ڈی سی کالونی شامل ہیں۔ محلہ اتفاق گارڈن سوئی گیس روڈنزدعلی احمد پارک،گلی نمبر3،Xبلاک پیپلزکالونی،گلی نمبر3جناح روڈ محلہ مدینہ کالونی پر سمارٹ لاک ڈائون لگادیا گیا۔ گلی نمبر1عزیزکالونی سیالکوٹ روڈ،محلہ دین دارا نزد پوسٹ آفس روڈ جھلاں اور گلا جٹاں والاکامونکی روڈ نوشہرہ ورکا ں شامل ہیں۔
کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ لاک ڈائون والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ،دفاتر(نجی اور سرکاری)بند رہیں گے۔ علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی،انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہے گے۔ملک شاپس،چکن اور گوشت/مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی۔ گروسری سٹورز،جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈائون کا مقصد کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے۔

مزیدخبریں