سیاسی حاسدعمران خان اپنی ناکامی کا بدلہ قوم سے لینا چاہتا ہے،شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے تکبر، سیاسی حسد، ناکامی کے غصے اور جنون کا بدلہ قوم کو باہم دست وگریبان کرکے لینا چاہتا ہے۔
پارٹی رہنماﺅں سے بدسلوکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ معاشرے کو جنگل بنانا اور عدم برداشت کے رویے ملک اور قوم کے لئے نیک فال نہیں ،لیڈروں کا کام پانی ڈالنے کا ہونا چاہئے نہ کہ تیل ڈال کر آگ مزید بھڑکانے کا ۔
شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مصدق ملک، رانا ثنااللہ ، مریم اورنگزیب اور مفتاح اسماعیل پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب پر حملہ اور بدتمیزی سیاسی مخالفین کی تربیت کا پتہ دیتی ہے ، احسن اقبال پر جوتا پھینکنے والوں نے دراصل اپنے اخلاقی معیار پر جوتا مارا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہافسوس ہے کہ قوم کو اخلاقی پستی، تقسیم اور انتشار کے پاتال میں دھکیلا جارہا ہے ،پارٹی رہنماﺅں کے جذبے، نظریاتی وابستگی اور جرات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،قوم اس حکومتی غنڈہ گردی کے رویے کی ایک زبان ہوکر مذمت کرے، یہ معاشرتی ہم آہنگی کے لئے نقصان دہ روش ہے۔