(24نیوز)کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بتایا کہ سٹیٹ بینک کے گورنر کی مدت ملازمت کو پانچ سال کردیا گیا ہے۔
کابینہ کے فیصلوں کے مطابق اسٹیٹ بینک کو خودمختاری دی گئی ہے تاہم اسٹیٹ بنک کو پارلیمنٹ کے اندر جواب دہ ہونا پڑے گا ،دنیا بھر میں جو مرکزی بینکوں کا اسٹیٹس ہوتا ہے ویسے یہاں بھی ہو، مالیاتی پالیسی اور مہنگائی پر قابو پانا ہے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہا،مانیٹری اور فسکل پالیسی بورڈ بھی ختم کیا جائیگا،21 ویں صدی کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اداروں کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں۔
سٹیٹ بینک کے گورنر کی مدت ملازمت 5سال کر دی گئی
Mar 09, 2021 | 22:22:PM