آج موسم کیسارہیگا؟

Mar 09, 2021 | 22:54:PM
آج موسم کیسارہیگا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوبہ بھر کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہیگا، اسلام آباد میں مطلع جزوی طور ابرآلود جبکہ خیبرپختونخواہ میں آج بارشوں اور تیز ہوائوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق میانوالی، بھکر،سرگودھا،اور خطہ پوٹھوہار میں گرج چمک اور تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کی توقع ہے،ایبٹ آباد، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی، مالا کنڈ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
 سندھ کے بیشتر علاقوں میں کل موسم خشک رہے گا تاہم شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کل مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
 آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی 04، کالام منفی 02، اسکردو، گوپس منفی 01، استور میں 00 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد 08، لاہور 16، کراچی 21، پشاور 13، کوئٹہ میں 03 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ 
گلگت 05، مظفر آباد 09، مری 05، فیصل آباد 15، ملتان میں 15 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ سری نگر 05، جموں 19، پلوامہ 03، اننت ناگ 03، شوپیاں 02، بارہ مولہ میں 03 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےشریف حسین کے مطابق خیبر پختونخوا میںتیز بارشوں اور ژالہ باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کر دی گئیں ہیں۔تما م ضلعی انتظامیہ، ریسیکیو 1122اور متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی۔تیز بارشوں کے باعث صوبے حساس اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پرچھو ٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنا ئی جا ئے۔
پی ڈی ایم نے ہدایت کی ہے کہ سیاحوں کو موسم پیشگی صورت حال سے آگاہ کیا جائے۔بارشوں کا سلسلہ اتوار کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہےکسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کے ہیلپ لائن 1700دیں۔

دیگر کیٹیگریز: موسم