(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ڈسکہ این اے 75میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ فری اینڈ فیئر الیکشن کی طرف سنگ میل ہے، الیکشن کمیشن نے پہلی بار دھاندلی اور ووٹ چوری پر مضبوط ہاتھ ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے ڈسکہ میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم نے جو لانگ مارچ کی کال دی ہے مسلم لیگ ہراول دستہ ہوگی۔میاں نواز شریف نے ن لیگ اور پی ڈی ایم کے فلسفہ ووٹ کو عزت دو آگے بڑھانے کا کہا ہے۔ میاں نوا زشریف نے سویلین بالا دستی کی بات کی ہے اور تجاویز بھی لی ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ الیکشن اس فیصلہ کا لاگو ہونا جمہوریت اور پاکستان کی بقا کیلئے ضروری ہے، پورا یقین ہے سپریم کورٹ فیصلہ لاگو کرنے میں پورا کردار ادا کرے گا ۔ دھاندلی ووٹ چوری اور ووٹوں پر ڈاکہ72سال سے پڑتا آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان آج تک رفاہی فلاحی ریاست نہیں بن سکا۔ سپریم کورٹ سے اپیل خارج اور اٹھارہ مارچ کو الیکشن ہوگا ۔پہلے کی طرح اٹھارہ مارچ کے الیکشن کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔
الیکشن کمیشن نے پہلی بار دھاندلی اور ووٹ چوری پر مضبوط ہاتھ ڈالا، رانا ثنا اللہ
Mar 09, 2021 | 23:05:PM