فضل الرحمان پی ڈی ایم کے نمائشی صدر ، ماموں بنایا جا رہا ہے، حافظ حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے سابق رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کو ماموں بنایا جا رہا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کو 2 نا تجربہ کاربچوں کے ویٹو کے تحت چلایا جا رہا ہے،اس باربھی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی وعدوں کے باوجود بے وفائی کریں گی۔ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے رویے پر مولانافضل الرحمان نے بھی خدشات کا اظہار کر دیا ہے، جن خدشات کا اظہار ہم کرتے آئے ہیں وہ تمام اب قوم کے سامنے آرہے ہیں۔
سینیئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ سکھر اجلاس میں مولا نا فضل الرحمان کی تقریربھی ان ہی کے لوگوں نے لیک کی،مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے نمائشی صدر ہیں، اصل میں ایک زرداری سب پر بھاری ثابت ہو رہے ہیں۔