سو نے کا پہاڑ بر آمد ہونے پر گا ﺅں وا لے دیوا نے ہو گئے ،ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پہاڑ کی کھدائی کے دوران نکلنے والی مٹی میں 60 سے 90 فیصد تک سونے کی موجودگی کی خبر پر گاﺅں کے رہائشی مٹی جمع کرنے پہنچ گئے۔
تفصیلا ت کے مطا بق افریقی ملک کانگو میں ایک پہاڑ کی کھدائی کے دوران نکالی گئی مٹی میں 60 سے 90 فیصد تک سونے کے ذرات موجود تھے جس پر مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
خبر سنتے ہی گاﺅں کے تمام افراد برتن لے کر سونا جمع کرنے پہنچ گئے۔ اس دوران مختلف گروہوں میں جھگڑا بھی ہوا اور سیکیورٹی اداروں کو مداخلت کرنا پڑی۔
سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دیہاتیوں کی بڑی تعداد پہاڑ کی مٹی سے سونا جمع کر رہے ہیں۔
کانگو کے معدنیات کے وزیر نے پہاڑ کی کھدائی روک کر سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کا حکم جاری کردیا ہے تاہم دیہاتی بڑی مقدار میں سونا پہلے ہی لے جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ افریقی ملک کانگو ہیرے، سونے اور قیمتی دھاتوں سے مالا مال ملک ہے جہاں پہاڑوں سے سونا پہلے بھی نکلتا رہا ہے۔
A video from the Republic of the Congo documents the biggest surprise for some villagers in this country, as an entire mountain filled with gold was discovered!
— Ahmad Algohbary (@AhmadAlgohbary) March 2, 2021
They dig the soil inside the gold deposits and take them to their homes in order to wash the dirt& extract the gold. pic.twitter.com/i4UMq94cEh