(24 نیوز)شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن کے انٹرویو پر ملکہ برطانیہ نے بالآخر خاموشی توڑ دی ہے۔اس حوالے سے برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس سے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا پیغام جاری کیا گیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق ملکہ برطانیہ کا کہنا ہے کہ انہیں جوڑے کو چند سال سے درپیش چیلنجزکا سن کر دکھ ہوا، شہزادہ ہیری کے الزامات کا معاملہ نجی طور پر نمٹایاجائےگا۔
ملکہ برطانیہ نے کہا ہے کہ جوڑے کی جانب سے جو مسائل اٹھائے گئے ہیں خصوصاً نسل سے متعلق وہ تشویشناک ہے،کچھ چیزیں مختلف ہوسکتی ہیں مگر انہیں بہت سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہیری ،میگھن اور ان کے بیٹے آرچی کوبطور فیملی ممبر ز ہمیشہ چاہاجائےگا۔
واضح رہے کہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کے حالیہ نشر ہونے والے انٹرویو میں میگھن نے شاہی خاندان کے کئی راز افشا کیے ہیں جنہوں نے تہلکہ مچادیا ہے۔
میگھن مارکل کا کہنا تھا کہ وہ آزاد ماحول میں گفتگو کرتے ہوئے اچھا محسوس کررہی ہیں کہ کوئی ان کی ٹوہ میں نہیں ہے، شاہی خاندان کی جانب سے مجھے تحفظ نہیں ملا، شاہی خاندان کو یہاں تک تحفظات تھے کہ شا دی کے بعد ہمارے بچے کی رنگت کتنی کالی ہو گی۔
میگھن مارکل نے بتایا کہ شاہی خاندان کا حصہ بننے کے بعد مجھے خاموش کرا دیا گیا، نہیں جانتی تھی کہ شاہی خاندان کا فرد ہونا کیسا ہوتا ہے، میں مزید زندہ نہیں رہناچاہتی تھی، میری کردار کشی کی گئی۔
ہیری اور میگھن کے انٹرویو کے بعد ملکہ برطانیہ نے بھی لب کشا ئی کر دی،اہم اعلا ن کردیا
Mar 09, 2021 | 23:59:PM