کورونا وائرس ۔ملک بھر میں 6افراد جاں بحق۔722کی حالت تشویشناک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جان بحق ہو گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 36 ہزار569 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 758 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 6 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.07 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 722 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کا فون، سعودی ولی عہد کا بات کرنے سے انکار