(ویب ڈیسک) منظور وسان کا کہنا ہے کہ اس بار تحریک عدم اعتماد ناکام نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے مشیرزراعت منظور وسان نے کہا کہ 23 مارچ سے پہلے بہت کچھ ہونے والا ہے تحریک عدم اعتماد پہلے سے مختلف اور کامیاب ہوگی اور وزیراعظم جانے والے ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اب بائے بائے کہنے کا وقت ہوچکا ہے، رواں سال الیکشن کا ہے اور تمام پارٹیوں سے پاکستان پیپلز پارٹی کا الحاق ہوگا سب مل کر حکومت بنائیں گے۔
منظور وسان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جگہ جگہ پر کنٹینر رکھ کر لانگ مارچ کا راستہ بند کیا گیا، عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں، انہیں پتا چل چکا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت جانے والی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کا فون، سعودی ولی عہد کا بات کرنے سے انکار