(مانیٹرنگ ڈیسک)ہالی وڈ اداکارہ کیمرون ڈیاز نے نہ صرف ہالی ووڈ اور خوبصورتی کےلئے دنیا کی بنائے ہوئےمعیارات سے منہ موڑ لیا۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ اب اپنی ظاہری خوبصورتی جیسے شکل کے بارے میں اب بہت کم سوچتی ہیں اور ‘اربوں’ کی بیوٹی پراڈکٹس کی مالک ہونے کے باوجود ‘کبھی’ ان سے اپنا چہرہ نہیں دھوتیں۔ ان تمام سماجی اعتراضات اور استحصال کا شکار ہوئی جن کا خواتین کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور انہوں نے بھی ایک وقت میں اس کا بہت استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں:گلوکار علی ظفر ہراسمنٹ کیس ؛ عدالت نے فیصلہ سنا دیا
بی بی سی کو انٹرویو میں کیمرون ڈیاز نے ہالی ووڈ چھوڑنے کے بعد اپنی زندگی کی بارے میں بات کی، انہوں نے ہالی ووڈ کو ایک جال قرار دیا، جس میں انسان پھنس کر رہ جاتا ہے۔
یاد رہے کہ کیمرون ڈیاز نے اپنے کرئیر کا آغاز 1994 کی مشہور فلم ‘دا ماسک’ سے کیا تھا جس میں ان کے ساتھی اداکار جم کیری تھے جبکہ انہوں نے باضابطہ طور پر اپنی ریٹائیرمنٹ کا اعلان 2018 میں کیا تھا۔کیمرون ڈیاز ہالی وڈ کی مایہ ناز اداکاراؤں میں رہی ہیں اور ان کے کریڈٹ پر معروف فلمیں ہیں جیسے ‘چارلیز اینجل’، شریک، وغیرہ شامل ہیں، ان کے 20 سالہ کرئیر کی آخری فلم 2014 میں جاری ہوئی جس کا نام ‘اینی’ تھا۔
یہ بھی پڑھیں:سٹیج اداکار طارق ٹیڈی ایک بار پھر مشکل میں؛ وارنٹ گرفتاری جاری
واضح رہے کہ کام چھوڑنے کے بعد ڈیاز نے تقریباً 100 ملین ڈالر کی فلم کی پیشکش ٹھکرا دی، لیکن انہیں اس کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یوکرین میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے؛ جذباتی مںاظر