نئے کپڑوں کی خواہش کرنا بیوی کو مہنگا پڑ گیا۔شوہر نے ایسی سزا دی کہ یقین کرنا مشکل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اکثر دیکھا گیا کہ لڑائی جھگڑے کی وجہ سے میاں بیوی الگ ہو جاتے ہیں مگر بعص اوقات ایسا نہیں ہوتا،اسی طرح کا ایک واقعہ بھارتی شہر احمد آباد میں پیش آیا جہاں ایک شخص کی اہلیہ نے اس سے یہ کہہ کر نئے کپڑوں کا مطالبہ کیا کہ اس کے کپڑے پرانے ہوگئے ہیں، اہلیہ کی خواہش پر شوہر اس کو شاپنگ پر تو لے گیا لیکن واپسی پر یہ کہہ کر میکے چھوڑگیا کہ اب وہ دونوں مزید ساتھ نہیں رہ سکتے اور اکیلا ہی گھر چلا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق علیحدگی کے بعد 38 سالہ خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروادیا جس میں خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی شادی2016 میں ہوئی تھی لیکن 2017 میں ناراضگی کی وجہ سے دونوں نے علیحدہ رہنا شروع کیا لیکن 4 سال بعد دونوں نے ایک بار پھر ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نوکری کیلئے انٹرویو۔ فیکٹری میں حاملہ خاتون کیساتھ ایسا واقعہ پیش آیا کہ دل دہل جائے
خاتون کا کہنا تھا کہ سسرال والے انہیں ہراساں کرتے تھے اور جہیز کا مذاق اڑاتے تھے، سسرال والے تقریباً 15 لاکھ بھارتی روپے کے جہیز کا مطالبہ کر رہے تھے اور پھر شوہر نے کپڑے دلانے کا بولنے پر چھوڑ دیا،متاثرہ خاتون نے کہا کہ اگر نئے کپڑے خرید کر چھوڑنا تھا تو میں کبھی اپنی خواہش نظر نہ کرتی۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی معروف اداکارہ سے خفیہ شادی؟ تصویر وائرل۔حقیقت سامنے آگئی