(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گھر بھیجنے کے مشن کے تحت ترین گروپ کے رہنما علیم خان لندن چلے گئے، جہانگیر ترین سے ملاقات میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کریں گے۔
سابق سینئر صوبائی وزیر علیم خان سے گذشتہ روز وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی تھی جس کے دوران انہیں وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچایا تھا۔ علیم خان نے وزیراعظم کے پیغام کے حوالے سے فواد چودھری اور عمران اسماعیل سے جہانگیر ترین کے ساتھ مشاورت تک کا وقت مانگا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ کیمرون ڈیاز نے اپنا منہ نہ دھونے کی وجہ بتا دی
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کےحوالے سے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے دعوی کیا تھا کہ ہم 172ارکان کو ایوان میں لائیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ ان سے 172 سے زائد ووٹ لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:یوکرین میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے؛ جذباتی مںاظر