افراد کی تبدیلی مسئلے کا حل نہیں جب تک نظام نہ بدلا جائے:سراج الحق

Mar 09, 2022 | 12:39:PM
سراج الحق، فائل فوٹو
کیپشن: سراج الحق، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نےکہا ہے کہ  حکومت نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی  سراج الحق نے مسلم لیگ ن کے صدر قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔میاں اسلم کے گھر پر ہونے والی اس ملاقات میں امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔ملاقات میں مسلم لیگ ن کے رہنما مریم اورنگزیب اور سعد رفیق بھی شہباز شریف کے ساتھ تھے۔

 سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت کے اجلاس میں شہبازشریف کی باتوں پر غور کریں گے،تحریک عدم اعتماد آئینی طریقہ کار ہےیکسوئی سے اپنی بات قوم کے سامنے رکھیں گے،افراد کی تبدیلی بھی مسئلے کا حل نہیں جب تک نظام نہ بدلا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے رجوع کرکے نیا مینڈیٹ لیا جانا چاہیے شہبازشریف نے ایک حد تک ہماری تجویز سے اتفاق کیا ہے،تمام جماعتوں کو مل کر انتخابی اصلاحات کی طرف جانا چاہیےانتخابی عمل پر اعتماد بحال کے بغیر انتخابات بھی بے مقصد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:      گلوکار علی ظفر ہراسمنٹ کیس ؛ عدالت نے فیصلہ سنا دیا