(محمدساجد) سام سنگ دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی ہے اور پاکستان میں بھی اس کی ڈیوائسز کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ کمپنی نے کم قیمت والے موبائل فونز لانے کا فیصلہ کیا جو کہ رواں سال مئی میں مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔
اگر اسمارٹ فونز کی بات کی جائے تو سام سنگ کی مصنوعات نے صارفین کی کثیرتعدادکی توجہ حاصل کرلی ہوئی ہے، سمارٹ فون کی معروف کمپنی سام سنگ نے پاکستان میں گلیکسی اے سیریز کے مختلف فونز متعارف کراچکی ہے، کمپنی نے زبردست خصوصیات کے حامل مزید نئے فونر تیار کئے جو کہ رواں سال مئی میں دستیاب ہوں گے۔
گلیکسی ایم 23 اور ایم 33 کی قیمت بھی مناسب رکھی گئی ہے، ایم 23 کی قیمت پاکستان میں 44,999 متوقع ہے جو کہ 31 مئی 2022 میں متعارف ہوگا۔ 4 جی بی ریم، 128 جی بی انٹرنل سٹوریج کے ساتھ گہرے سبز اور ہلکے نیلے رنگ میں دستیاب ہوگا۔اوکٹا کور پروسیسر، 6.6 انچ ڈسپلے، تین کیمرے اور 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہیں۔
گلیکسی ایم 33 کی قیمت ایم 23 سے کم رکھی گئی ہے، پاکستانی مارکیٹ میں 35,999 قیمت متوقع ہوگی۔گلیکسی ایم 33 کو 19 جون 2022 کو متعارف کرایا جائے گا۔ خصوصیات کی بات کی جائے تو اس میں 6 جی بی ریم، 128 انٹرنل سٹوریج ہے۔ سبز ، نیلے، پیلے اور براؤن رنگ میں دستیاب ہوگا۔ دو کیمرے،6000 ایم اے ایچ کی بیٹری نصب کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:108 میگا پکسل کیمرا، سام سنگ گلیکسی اے سیریز کا نیا فون متعارف