ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Mar 09, 2022 | 13:43:PM

(24 نیوز) انٹربینک میں امریکی ڈالر 2پیسے مہنگا ہونے کے بعد 178.70 روپے کا ہو گیا۔

انٹربینک میں ڈالر 178.13 روپے سے بڑھ کر178.63 روپے  پر بند ہوا۔انٹربینک میں ڈالر 178.13 روپے سے بڑھ کر178.63 روپے  پر بند ہوا۔

  اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے آفیشل ریٹس کے مطابق پیر کو ڈالر 178.13 روپے پر بند ہونے کے بعد گزشتہ روز 48 پیسے یا 0.27 فیصد یومیہ اضافے کے ساتھ 178.61 پر بند ہوا۔ تاہم انٹربینک ڈیلرز نے یہ 178.70 روپے تک قدرے زیادہ سطح پر بند ہونے سے آگاہ کیا۔

 معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ طلب کا دباؤ دن کے ابتدائی اوقات سے شروع ہوا جس نے ڈالر کی قیمت کو بلند کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ کیمرون ڈیاز نے اپنا منہ نہ دھونے کی وجہ بتا دی

 دوسری جانب کرنسی ماہرین کے مطابق یوکرین کے خلاف روس کی جاری جنگ کے پس منظر میں بیرونی محاذ پر غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے آنے والے دنوں میں ڈالر کا بلندی کی جانب سفر برقرار رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس جنگ کا پاکستان سے براہ راست کوئی تعلق نہیں لیکن بین الاقوامی منڈیوں میں تیل اور اشیا کی قیمتیں بڑھنے کے سبب ڈالر کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کو بڑا جھٹکا۔ایک ساتھ کتنے رہنمائوں کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

مزیدخبریں