مرغی کا گوشت ۔قیمتیں آسمان پر جا پہنچیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لاہورمیں ایک ہفتے کے دوران مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں 100 روپے سے زائد اضافہ ہوا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق لمپی وائرس کی تشخیص کے بعد مرغی کے ریٹ میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 410 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا ہے جو کہ ایک ہفتہ پہلے 300 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا تھا۔
واضح رہے ادھر کراچی میں بھی جانوروں میں لمپی اسکن وائرس کی موجودگی کے انکشاف کے بعد مرغی اور مچھلی کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہو گیا ہے اور مرغی کا گوشت قیمت 500 روپے فی کلو تک جا پہنچی۔
خیال رہے کہ ماہرین صحت نے جانوروں میں لمپی اسکن نامی بیماری کی تشخیص کے بعد عوام سے دودھ اور گوشت سے پرہیز کرنے کی درخواست کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ق لیگ کا یوٹرن ؟ پہلی بار اپوزیشن کے ساتھ جانے کا سگنل دیدیا