وزیراعظم کی ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات۔ اندرونی کہانی سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم نے ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات میں پہلا جملہ کہا کہ آپ لوگ اطمینان رکھیں ،عدم اعتماد کی تحریک جلد ناکام ہوگی اور اسلام آباد کا دھرنا بھی جلد ختم ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات میں کراچی کے مسائل پر بھی گفتگو ہوئی جس میں وزیراعظم نے کہا کہ انتظامی اصلاحات کیے بغیر کراچی کے مسائل کا حل ممکن نہیں نظر آتا۔
وزیراعظم سے ملاقات میں متحدہ ارکان نے پی ٹی آئی سندھ اسمبلی کے ارکان کی شکایت کی جس پر وزیراعظم نے ان ارکان کو تنبیہ کی۔ ملاقات میں متحدہ قیادت نے زیادہ تر عمران خان کو سنا اور ان کے سامنے زیادہ مطالبات نہیں رکھے گئے۔
وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم ملاقات کے لیے آئے تھے انہیں چائے پلائی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو سیاسی دفاتر کی ضرورت نہیں ، نائن زیرو ہمارا ہے ہی نہیں ان سے کیا مانگیں۔
کنوینر ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کو چھوڑیں ہمیں نظام پر اعتمادنہیں۔