کرکٹ قوانین میں اہم تبدیلیاں کر دی گئیں

Mar 09, 2022 | 15:51:PM

(ویب ڈیسک) مارلی بون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نےکرکٹ قوانین میں اہم تبدیلیاں کردیں، نئے قانون کے مطابق گیند کو تھوک لگا کر چمکانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔

ایم سی سی کے نئے قوانین کے مطابق یکم اکتوبر سے گیند پر تھوک لگانے کے عمل کو ٹیمپرنگ تصور کیا جائے گا، بیٹر کے کیچ آؤٹ کے قانون میں تبدیلی کی گئی ہے ، اگر اوور ختم نہیں ہوا تو کیچ آؤٹ پر نیا آنے والا بیٹر ہی اگلی گیند کا سامنا کرے گا،کیچ آؤٹ ہونے کی صورت میں اسٹرئیکر اینڈ تبدیل نہیں ہوگا ، میدان میں کسی جانور یا شخص کے آنے کی صورت میں امپائر ڈیڈ بال قرار دینے کا اہل ہوگا،یہی نہیں بلکہ وائیڈ کا فیصلہ بولر کے رن اپ سے قبل بیٹر کی پوزیشن کی بنیاد پر ہوگا ، رن اپ کے دوران اگر بیٹر پوزیشن تبدیل کرے تو وائیڈ کے فیصلے پر اسکا اثر نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل نے سستا ترین آئی فون متعارف کروا دیا,قیمت جان یقین نہیں آئیگا

مزیدخبریں