پرویزالٰہی اور جہانگیرترین گروپ کی ملاقات، عثمان بزدار قبول نہیں؛ نعمان لنگڑیال

Mar 09, 2022 | 15:58:PM

(24 نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری چودھری پرویزالٰہی اور جہانگیرترین گروپ کے وفد کی ملاقات ، گروپ کے وفد نے چوہدری پرویز الہی کو مائنس بزدار ایجنڈے سے آگاہ کردیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری چودھری پرویزالٰہی اور جہانگیرترین گروپ کے وفد کی ملاقات کی۔چوہدری پرویز الٰہی نے جہانگیرترین گروپ کو ملاقات کی دعوت دی تھی۔جہانگیرترین گروپ کے وفد نے چوہدری پرویز الہی کو مائنس بزدار ایجنڈے سے آگاہ کردیا۔

صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال کا کہناتھا کہ جہانگیر ترین سے رابطہ میں ہیں تمام تر صورتحال سے ان کو آگاہ کررہے ہیں۔ نعمان لنگڑیال نےپرویز الہی سے گفتگو میں کہا کہ عثمان بزدار نے تحریک انصاف کے مخلص ساتھیوں کو مایوس کیا۔ہمارے گروپ کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ ہمیں عثمان بزدار قبول نہیں۔
 چوہدری پرویز الہی کا کہناتھاکہ تمام تر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں،پارٹی رہنمائوں سے باہمی مشاورت کرکے ہی تمام فیصلے کریں گے،ملاقات میں ملک نعمان لنگڑیال، عون چودھری، لالہ طاہر رندھاوا، عبدالحئی دستی، اجمل چیمہ شریک ہوئے۔
قبل ازیں جہانگیرترین گروپ کی صوبائی وزیر ملک نعمان لنگڑیال کی رہائش گاہ مشاورتی بیٹھک ہوئی۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے رابطے کے بعد ترین گروپ کا اجلاس شروع ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ملک نعمان لنگڑیال ،اجمل چیمہ ،طاہر رندھاوا اور عون چوہدری بھی شریک ہوئے۔

ترین گروپ کا مُسلسل تیسرے روز بھی اجلاس جاری رہا۔ ترین گروپ آئندہ لائحہ عمل بارے مشاورت کریں گا۔ اجلاس میں گروپ نے کیا لائحہ اختیار کرنا ہے غور کیا جائے گا؟ اجلاس میں جہانگیر ترین ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

مزیدخبریں