وینا ملک ’’عورت مارچ ‘‘کیخلاف  بول پڑیں

Mar 09, 2022 | 16:19:PM

(24 نیوز) اداکارہ  وینا ملک نے ’’عورت مارچ‘‘ کے حوالےسے کہنا ہےکہ عورت مارچ خواتین کی مدد نہیں کرتا بلکہ تنازعات کو ہوا دیتا ہے۔

 میزبان واداکارہ وینا ملک نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ایک پوسٹ میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں  نے کہا 8 مارچ کو دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں ہر سال 8 مارچ کے دن خواتین اپنے حقوق، آزادی اظہار اور برابری کے لیے ’’عورت مارچ‘‘ مناتی ہیں۔ تاہم پاکستان میں کچھ لوگ عورت کے مارچ کے خلاف ہیں اور کچھ لوگ اس کے حق میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کو بڑا جھٹکا۔ایک ساتھ کتنے رہنمائوں کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

وینا ملک نے مزید کہا کہ میں جو محسوس کرتی ہوں وہ یہ ہے کہ عورت مارچ ان چیزوں کی تصویر کشی کر رہا ہے جو خواتین کی مدد نہیں کررہیں بلکہ صرف تنازعات کو اپنی طرف راغب کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا جب آپ سنجیدہ ہیں تو جائیں نظام میں جائیں اور قوانین کو تبدیل کریں اور یہ طریقہ درحقیقت لوگوں کی مدد  کرے گا۔ میرا یہی موقف ہے کہ شور شرابا کرنے والے کبھی سنجیدہ نہیں ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی میں ایک اور گروپ سامنے آ گیا۔کتنے ارکان اسمبلی شامل؟

وینا ملک نے خواتین کے مسائل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ خواتین کے صحت کے مسائل ہیں، مساوی تنخواہ کے مسائل ہیں اور بہت سی دوسری چیزیں ہیں۔ خواتین کو حقوق ملنے چاہئیں لیکن جب آپ سنجیدہ نہیں ہوتے تو آپ سڑکوں پر نکل کر چیختے ہیں۔

مزیدخبریں