(24 نیوز) الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیےجانے کے بعد پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا کی خالی نشست پر پیپلزپارٹی کے صدر نثار کھوڑو سندھ سے سینیٹر منتخب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیے گئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی خالی سینیٹ کی نشست پر سندھ اسمبلی میں پولنگ ہوئی، جس میں ارکان اسمبلی نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے بھی ووٹ کاسٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سندھ کے صدر نثار کھوڑو سندھ سے سینیٹر منتخب ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کو بڑا جھٹکا۔ایک ساتھ کتنے رہنمائوں کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ