احساس کفالت سنٹر میں رقم لینے آئی خاتون جان کی بازی ہار گئی؛بیٹےپر تشدد

Mar 09, 2022 | 17:37:PM

(24 نیوز)ٹوبہ ٹیک سنگھ کے احساس کفالت سنٹر میں امدادی رقم کے لئے جانے والی خاتون کی بازی ہار گئی۔

پنجاب کے شہرٹوبہ ٹیک سنگھ میں احساس کفالت سنٹر پر امدادی رقم لینے کے لئے جانے والی سکینہ بی بی جان کی بازی ہار گئی۔ بیٹا محمد عامر کا کہناتھا کہ احساس کفالت سنٹر پر والدہ نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی کوئی پوچھنے نہ آیا۔والدہ کی طبیعت خراب ہونے پر اندر جانے کا کہا تو مجھے دھکے اور تھپڑ مارے گئے۔

احساس کفالت سنٹر پر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے خواتین کے ساتھ جانوروں سے بدتر سلوک کیاجاتا ہے۔
 

مزیدخبریں