بلاول بھٹو نے پارٹی ارکان قومی اسمبلی کو کل ظہرانے پر مدعو کرلیا

Mar 09, 2022 | 18:59:PM

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے تمام ارکان قومی اسمبلی کو کل ظہرانے پر مدعو کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق ظہرانہ کل ایک بجے سندھ ہاﺅس اسلام آباد میں ہوگا ،ظہرانے میں سابق صدر آصف علی زرداری بھی شریک ہوں گے ،بلاول بھٹو نے تمام ارکان قومی اسمبلی کو ظہرانے میں شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری تحریک عدم اعتماد پر پارٹی ارکان کو اعتماد میں لیں گے ،تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے پارٹی کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: قسمت کی دیوی مہربان، سڑکوں پر غبارے بیچنے والی لڑکی راتوں رات سٹار بن گئی

مزیدخبریں