اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس کب بلایا جائے؟ سپیکر کی وفاقی وزرا اور اسمبلی حکام سے مشاورت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے وفاقی وزرا اور اسمبلی حکام سے مشاورت کی۔
ذرائع کے مطابق وزیر قانون فروغ نسیم اور وزیر دفاع پرویز خٹک کی نے سپیکر اسد قیصر سے ملاقات کی،ملاقات میں اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک پر قومی اسمبلی اجلاس بلانے پر مشاورت ہوئی، ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی تزئین و آرائش کی وجہ سے اجلاس کسی اور مقام پر بلانے پر بھی مشاورت ہوئی، سی ڈی اے سے کنونشن سنٹر سمیت تمام ممکنہ مقامات کی رپورٹ مانگ لی گئی ۔
حکومت ارکان نے کہا کہ اجلاس جلد بلا کر اس معاملے کو نمٹا دیا جائے ،اسد قیصر نے کہاکہ ریکوزیشن کاجائزہ لے رہا ہوں جلد اجلاس بلانے سے متعلق فیصلہ کروں گا،ذرائع کے مطابق فروغ نسیم نے عدم اعتماد کی تحریک کے آئینی نکات پر تبادلہ خیال کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ کی نئی ویڈیو نے چھکے چھڑا دیئے،سہانا خان کی کال پر کیا جواب دیا ؟