(24 نیوز)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاہے کہ ارکان اسمبلی میرے دست و بازو ہیں ، ملکر چلیں گے اور اپوزیشن کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ارکان اسمبلی کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے،ملاقاتوں میں سیاسی امور اور موجودہ حالات پر گفتگوہوئی،ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پراعتمادکااظہار کیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ ارکان اسمبلی میرے دست و بازو ہیں ، ملکر چلیں گے اور اپوزیشن کی سازش کو ناکام بنائیں گے،پی ٹی آئی حکومت شفاف ترین حکومت ہے، کرپشن کا کوئی داغ نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: قسمت کی دیوی مہربان، سڑکوں پر غبارے بیچنے والی لڑکی راتوں رات سٹار بن گئی