گوری عورت کی دکھی کہانی، پراسرار کیڑے نے کاٹ لیا، کیا جان بچ جائیگی ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ کی کاؤنٹی یارکشائر سے تعلق رکھنے والی 48 سالہ خاتون اس وقت ایک نہایت ہی دکھی زندگی گزار رہی ہیں، افریقہ کے سفر کے بعد اس نے اپنی ٹانگوں میں سوجن اور السر پھٹتے ہوئے دیکھا، افریقہ میں ایک پراسرار کیڑے نے اسے کاٹ لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کی رہائشی خاتون جس کی شناخت فرن وولمالڈ کے نام سے ہوئی ہے، اسے 2017 میں افریقی ملک سینیگال میں سفر کے دوران کسی چیز نے کاٹ لیاتھا۔ تاہم اس کی ٹانگیں اب بھی سوجی ہوئی ہیں اور وہ السر سے متاثر ہیں اور اس کا کہنا ہے کہ اسے اب فوری "زندگی بچانے والے علاج" کی ضرورت ہے۔اس نے کہا کہ اسے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے "کسی نے کھلے زخم میں تیزاب ڈال دیا ہو۔رپورٹ کے مطابق ایک بار وہ سینیگال میں جنگل سفاری پر نکلے، لیکن وہاں کسی نامعلوم چیز نے اسے کاٹ لیا۔اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہاں موجود ڈاکٹر یہ اندازہ لگانے سے قاصر تھے کہ اسے کس سانپ، مکڑی، مچھر نے کاٹا ہے۔ اسے کچھ ادویات اور اینٹی بائیوٹک دیکر بھیج دیا گیا تھا۔
جب وہ انگلینڈ پہنچی تو اس کا پاؤں سوج گیا اور پاؤں میں چھالے تھے۔ پھر وہ 7 ہفتوں تک ہسپتال میں داخل کروادیا گیا۔ انہیں لگا تھا کہ ان کی ٹانگ کاٹنی پڑے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ تب سے ان کے پاؤں میں رہ رہ کر پھوڑے آتے رہتے ہیں اور زخم اتنا شدید ہو جاتا ہے کہ درد سے تڑپنے لگتی ہیں۔فرن وولمالڈ ن نے بتایا کہ میرے پاؤں اتنے پھول گئے ہیں کہ پہلے 7 نمبر کی چپل ملتی تھی، اب 11 نمبر بھی پھنس کر آتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فرن وولمالڈ نے بتایا کہ اب انہیں لائپوسکشن سے ہی انہیں سہارا ہے۔ اس سرجری کے ذریعے انکی ٹانگ سے پانی نکالا جائے گا جس سے ان کی جان بچ سکتی ہے، وہ اتنے سالوں سے اس زخم کے ساتھ جی رہی ہیں۔ ان کے پاس لائپوسکشن کیلئے پیسے نہیں ہیں، اس لیے اب وہ لوگوں کے ذریعے پیسہ اکٹھا کرنے میں لگی ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ کی نئی ویڈیو نے چھکے چھڑا دیئے،سہانا خان کی کال پر کیا جواب دیا ؟