(24 نیوز)حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا، جہانگیر ترین گروپ سے مزید 6 ناراض ارکان اسمبلی نے رابطہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق 6 ناراض ارکان اسمبلی جلد ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کریں گے ،6 ارکان اسمبلی کا جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا ہے اور جہانگیر ترین کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ ناراض 6 ارکان اسمبلی جمعہ کو ترین گروپ کے رہنماﺅں سے ملاقات کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ کی نئی ویڈیو نے چھکے چھڑا دیئے،سہانا خان کی کال پر کیا جواب دیا ؟