تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے کیا جائے؟ وزرا نے سپیکر کو اہم تجاویز دے دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی رہائشگاہ پر حکومتی وزرا کااہم مشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر تفصیلی مشاورت اور حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
ذرائع کے مطابق حکومتی وزرا نے جلد قومی اسمبلی کااجلاس بلانے کی تجویز پیش کردی، ارکان نے تجویز دیتے ہوئے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کے دن ایوان میں حکومت کا صرف ایک رکن شریک ہو،ووٹنگ والے دن حکومتی ارکان کو اجلاس میں نہ جانے کی ہدایات کی جائیں ،ذرائع کے مطابق ارکان نے تجویز دیتے ہوئے مزید کہاکہ منحرف حکومتی ارکان کوووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے ،172 ارکان پورے کرنا اپوزیشن کی ذمہ داری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ایک شخص کی مہوش حیات کی کمر پر ہاتھ رکھ کر تصویر بنانے کی کوشش، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل