وزیراعظم نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا، ترین گروپ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

Mar 09, 2022 | 23:53:PM
وزیراعظم، پنجاب کی پارلیمانی پارٹی، اجلاس طلب،
کیپشن: جہانگیر ترین گروپ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے آج  دورہ لاہور پر پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا،ترین گروپ نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق ترین گروپ نے عثمان بزدار کی موجودگی تک کسی بھی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ ترین گروپ کے ارکان کسی پارلیمانی اجلاس میں شریک نہیں ہونگے ،ذرائع کاکہناہے کہ عثمان بزدار کسی صورت وزیراعلیٰ قبول نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے کیا جائے؟ وزرا نے سپیکر کو اہم تجاویز دے دیں