امریکہ نے ہمارا میزائل گرایا تو اعلان جنگ سمجھا جائےگا،بہن کم جونگ ان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی بہن کم یو جونگ نے جزیرہ نما کوریا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی کی وجہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں ہیں،بااثر خاتون نے متنبہ کیا کہ ان کے ٹیسٹ میزائلوں میں سے کسی ایک کو بھی مار گرانے کے کسی بھی اقدام کو اعلان جنگ سمجھا جائے گا۔
کم یو جونگ نے کہا اگر امریکہ نے ہمارے سٹریٹجک ہتھیاروں کے تجربات کے خلاف فوجی کارروائی کی تو ان کا ملک کارروائی کرے گا، انہوں نے اشارہ دیا کہ شمالی کوریا بحرالکاہل میں مزید میزائل داغ سکتا ہے، کم یوجونگ نے کہا کہ بحرالکاہل امریکہ یا جاپان کی خودمختاری کے تابع نہیں ہے۔
یاد رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے الزام عائد کیا تھا کہ امریکہ بین الاقوامی ہتھیاروں کے کنٹرول کے نظام کے خاتمے کا سبب بن رہا ہے اور پیانگ یانگ کے جوہری ہتھیار جزرہ نما کوریا میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کیلئے منصفانہ رد عمل کے طور پر ہیں،شمالی کوریا کے اس بیان کے بعد سے کشیدگی میں پھر اضافہ ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محمد خان بھٹی کے ہوشربا انکشاف، پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا