(ویب ڈیسک) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان حتمی مذاکرات کل (بروز جمعرات) ہوں گے۔
حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے آج صرف گورنر اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف میں مذاکرات ہوں گے، آئی ایم ایف ٹیم آج گورنر اسٹیٹ بینک سے بیرونی فنڈنگ پر حتمی مذاکرات کرے گی، آج ہونے والی ملاقات میں پاکستان کو 30 جون تک کی بیرونی فنڈنگ پر بات ہوگی۔
حکام وزارت خزانہ کے مطابق کل بروز جمعرات پاکستانی اور آئی ایم ایف حکام کی حتمی ملاقات ہوگی، پاکستان اور آئی ایم ایف حکام مشکل مذاکرات سے گزر چکے ہیں، کل ہونے والی ملاقات میں پروسیجرل معاملات پر بات کی جائے گی۔
خیال رہے کہ پاکستان ایک ارب ڈالر قرض کی قسط کے لیے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر چکا ہے اور آئی ایم ایف حکام بھی پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کر چکے ہیں۔