پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم: ورکر بلال کی موت کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

Mar 09, 2023 | 09:04:AM
آئی جی پنجاب نے 8 مارچ کو پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنان میں تصادم کے معاملے پر وجوہات، نقصانات، سیاسی ورکر بلال کی موت کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) آئی جی پنجاب نے 8 مارچ کو پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنان میں تصادم کے معاملے پر وجوہات، نقصانات، سیاسی ورکر بلال کی موت کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔

آئی جی پنجاب نے اعلی افسران پر مشتمل 2 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو 3 روز میں انکوائری مکمل کر کے رپورٹ بھجوانے کا حکم دے دیا۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی 7 مختلف پوائنٹس پر تحقیقات کرے گی۔ کارکنان کے اکٹھ کی قانونی حیثیت اور وہ حالات جو سیاسی اجتماعات کا باعث بنے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ کن حالات کی وجہ سے پولیس اور کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا، پولیس اور سیاسی جماعت کی جھڑپوں کے آغاز اور اختتام کے اوقات کیا تھے، کتنے مظاہرین اور پولیس اہلکار جھڑپوں کے دوران زخمی ہوئے ؟ وہ کون سے حالات تھے جن کی وجہ سے بلال علی کی موت واقع ہوئی۔

آئی جی پنجاب نے مراسلے میں کہا کہ مرحوم بلال علی کا انتقال کب اور کہاں ہوا، سوشل میڈیا پر رپورٹ کے مطابق کیا بلال علی پولیس کی حراست میں تھا، متوفی بلال کو ہسپتال کون لے کر گیا اور گاڑی کا رجسٹریشن نمبر کیا تھا، کیا اسے ہسپتال لانے والے لوگ اسے میڈیکل ٹیم کے پاس لے گئے اور ان کے ٹھکانے کا انکشاف کیا اور میت کو کہاں سے اٹھایا گیا۔

انکوائری ٹیم عینی شاہدین کے بیانات اور واقعے کی تمام ممکنہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور ویڈیو کلپس اکٹھے کرے گی اور تین دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔