گجرات میں ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی کرنسی ایکسچینج سے 4 ملزمان گرفتار

Mar 09, 2023 | 10:51:AM
گجرات میں ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی کرنسی ایکسچینج سے 4 ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گجرات میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے ایک کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپہ مارتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گجرات کے علاقے جلالپور جٹاں کے قریب کارروائی کی گئی جبکہ گرفتار کیے جانے والے ملزمان کے قبضہ سے ایک کروڑ 34 لاکھ 89 ہزار روپے کی رقم بھی برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: شجاع آباد، کھیتوں سے 40 سالہ شخص کی بوری بند لاش برآمد

حکام نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔