چند روز میں آئی ایم ایف کیساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائیگا: اسحاق ڈار

Mar 09, 2023 | 10:53:AM

(24 نیوز) اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فیصلہ کیا یے کہ آئی ایم ایف پروگرام کو ہر صورت مکمل کیا جائے گا، آئندہ چند روز میں آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معاشی بحالی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی حکومت کو بد حال معیشت دی گئی، سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کو ریورس کیا، جس سے آئی ایم ایف کے ساتھ اعتماد کا فقدان پیدا ہوا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کا عمل شروع ہو رہا ہے، بجٹ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں مددگار ثابت ہوگا، ملک کو ماضی میں بھی اسی طرح کے مسائل کا سامنا تھا، ماضی میں بھی ان بحرانوں پر قابو پایا تھا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں معاشی ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا، 2013 سے 2018 کی معاشی کامیابیوں کو ضائع کیا گیا، جیٹرو نے 2018 سے قبل پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے دوسرا پر کشش ملک قرار دیا تھا، آج ملک میں سرمایہ کاری تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے۔

 اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں اسٹاک ایکسچینج کو ایمرجنگ سے فرنٹیئر مارکیٹ قرار دیا گیا، چار سالوں میں قرضوں میں دوگنا اضافہ ہوا، قرضوں پر سود کی ادائیگی دوگنی ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں