(اشرف خان) انٹربینک میں امریکی ڈالر 2 روپے 88 پیسے مہنگا ہوگیا ۔
انٹربینک میں ڈالر 280 روپے کے بعد 281 روپے کی سطح بھی عبور کرگیا اور ڈالر 279.12 روپے سے بڑھ کر 281 روپے پر پہنچ گیا ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔سرمایہ کاروں کی نظریں آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پر لگی ہوئی ہیں۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 220 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 576 پر آ گیا ہے۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 359 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔