(ویب ڈیسک) سعودی عرب کی حرمین شریفین انتظامیہ نے معذور اور معمر زائرین کی آسانی کیلئے9 ہزار سے زیادہ الیکڑانک وہیل چیئرز فراہم کردی ہیں۔
حرمین شریفین انتظامیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ طواف اور سعی کیلئے معذور اور معمر زائرین کیلئے الیکڑانک وہیل چیئرز کی سہولت ہے۔
انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ مسجد الحرام آنے سے قبل مخصوص ایپ ’تنقل‘ کے ذریعے الیکڑانک وہیل چیئر بک کرائی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے ذریعے ترکیہ کے مرکزی بنک میں 5 ارب ڈالر جمع
ایپ کے ذریعے وہیل چیئر حاصل کرنے والا شخص طے شدہ وقت پر وہیل چیئر کسی دشواری کے بغیر حاصل کرسکتا ہے۔
ایپ میں بکنگ منسوخ کرانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ اگر کوئی کسی مجبوری کی وجہ سے وقت مقررہ پر نہ آسکے تو وہ اسے کینسل کرا سکتا ہے۔