پی ٹی آئی کارکن کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا؟

Mar 09, 2023 | 11:16:AM
پی ٹی آئی کارکن کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 NEWS
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے کارکن علی  بلال کو مردہ حالت میں اسپتال لانے والوں کی تصاویر سامنے آگئیں۔

پی ٹی آئی  رہنما فرخ حبیب نے لاہور میں ریلی کو روکنے کے دوران پولیس تشدد سے ایک کارکن کے جاں بحق ہونے کا الزام عائد کیا تھا جس کی شناخت   علی بلال کے نام سے ہوئی ہے۔اس حوالے سے سروسز اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علی بلال کے سر اور ناک پر چوٹ لگی ہوئی ہے، علی بلال کی موت کی وجہ کا تعین ڈاکٹرکریں گے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اب علی بلال کو مردہ حالت میں اسپتال لانے والوں کی تصاویر سامنے آگئی ہیں  جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کالی گاڑی میں سوار  2  افراد علی بلال کو اسپتال لائے  اور  اسپتال کی ایمرجنسی کے باہر ایدھی کی ایمبولینس سے اسٹریچر پر ڈال کر دونوں افراد بلال کو ایمرجنسی کے اندر لےگئے۔

ضرور پڑھیں :پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان حتمی مذاکرات کل ہوں گے: وزارت خزانہ
دوسری جانب  پی ٹی آئی  کارکن علی بلال کی ہلاکت پرتھانہ ریس کورس میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی گئی ہے ۔پولیس کا کہنا ہےکہ درخواست شہری لیاقت علی کی جانب سے دی گئی جس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب، وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ  سمیت سی سی پی اوبلال صدیق اورسب انسپکٹر ریحان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔