عامر لیاقت ویڈیوز وائرل کیس، ملزمہ دانیہ شاہ عدالت میں پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سابق پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین کی نا زیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس پرملزمہ دانیہ شاہ عدالت میں پیش ہوگئیں، ملزمہ نے بریت کی درخواست دائرکر دی ۔
ملزمہ دانیہ شاہ اپنے وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔مقدمہ جوڈیشنل مجسٹریٹ کے روبرو ریکارڈ کروایا گیا۔ دانیہ شاہ کے وکیل لیاقت گبول کا کہنا تھا کہ مدعی مقدمہ کے بیان کے بعد دانیہ شاہ کے خلاف کیس نہیں بنتا ہے۔
ان کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ دانیہ شاہ کے خلاف ایف آئی اے کے پاس کوئی شواہد نہیں ہیں۔ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی کوئی ویڈیو وائرل نہیں کی ہے۔دانیہ شاہ کی جانب سے کیس میں بریت کی درخواست دائرکی گئی ۔
سندھ ہائیکورٹ نے ملزمہ دانیہ شاہ کی ضمانت منظور کی تھی۔ عدالت نے آئندہ سماعت کیس کے مزید گواہان کو طلب کرلیا۔ کیس کی مزید سماعت 16 فروری تک ملتوی کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ملزمہ کے خلاف عامر لیاقت کی بیٹی نے ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی تھی۔