اسٹار فٹبالر لیونل میسی رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب نے اعلان کیا ہے کہ ارجنٹائن کے فٹبال سٹار لیونل میسی رواں ماہ اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
وزیر سیاحت نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ’میں ایک بار پھر سعودی سیاحت کے سفیر اور سٹار فٹبالر لیونل میسی کو اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ اس ماہ سعودی عرب کے اپنے دوسرے دورے پر سعودی سیاحتی مقامات سے لطف اندوز ہونے کیلئے خوش آمدید کہتا ہوں، وہ اپنے اس سفر کے دوران ہمارے غیر معمولی تجربات اور ہمارے لوگوں کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں گے‘۔
I am happy to welcome our Tourism Ambassador and star Lionel Messi and his family and friends this month on his second visit to Saudi to enjoy our most beautiful tourism destinations, connect with our people and enjoy unique experiences! @VisitSaudi pic.twitter.com/GCpX6JLAVu
— Ahmed Al Khateeb أحمد الخطيب (@AhmedAlKhateeb) March 8, 2023
سعودی وزیر سیاحت نے مئی 2022 میں ایک ٹویٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ سب سے زیادہ گولڈن بال کا ایوارڈ جیتنے والے میسی سعودی سیاحت کا سفیر بن گئے ہیں۔
میسی نے گزشتہ برس سعودی عرب بالخصوص جدہ اور بحیرہ احمر کا دورہ کیا تھا، اس سے قبل بھی وہ کئی مواقع پر بطور کھلاڑی وہاں جاچکے ہیں۔
آخری مرتبہ ان کا دورہ جنوری میں ریاض سیزن کی ٹیم کے خلاف پیرس سینٹ جرمین کے میچ کے دوران ہوا تھا۔