(24 نیوز)پی ٹی آئی رہنماؤں کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات،پی ٹی آئی رہنماؤں نے نگران پنجاب حکومت سے متعلق خدشات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ دیے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ذرائع کؒا کہنا ہے الیکشن شیڈول جاری ہونے کے باوجود ہمیں انتخابی مہم شروع نہیں کرنے دی جارہی،پی ٹی آئی رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نگران پنجاب حکومت کو غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات سے روکے،گزشتہ روز پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کیا،الیکشن کمیشن انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو برابر مواقع کی فراہمی یقینی بنائے۔
پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ ہونے پر تحفظات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ دیے،الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کے پی میں الیکشن کی تاریخ کا فوری اعلان کرے۔
ضرور پڑھیں :مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان نااہلی کیس میں اہم پیشرفت
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چئیرمین کی اجازت سے الیکشن کمیشن حاضر ہوئے،الیکشن کمیشن پر شفاف الیکشن کی بہت بڑی ذمے داری ہے،ہم نے صاف شفاف انتخابات پر بات کی ،ملاقات بہت اچھے ماحول میں ہوئی،ہم نے اپنے خدشات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے،ہم نے کل لاہور واقعہ بھی الیکشن کمیشن کے سامنے رکھا۔
انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد گورنر کے پی کے کوئی تاریخ نہیں دے رہے،اگر مزید کچھ عرصہ انتخابات کی تاریخ نہ دی گئی تو ہم توہین عدالت میں سپریم کورٹ چلے جائیں گے،ہماری بات تحمل سے الیکشن کمیشن نے سنی،ہم ملاقات سے اپنے چئیرمین کو آگاہ کریں گے،میں اس ملاقات سے مطمئن ہوں ۔