سندھ کابینہ کا کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ

Mar 09, 2023 | 15:03:PM

(24 نیوز) سندھ کابینہ کی جانب سے کچے کے ڈاکوؤں سے نمٹنے کی حکمت عملی بنانے اور فیصلہ کن آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں سیکریٹری داخلہ سندھ اور انسپکٹر جنرل سندھ پولیس نے بریفنگ دی۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کچے کے علاقے میں پولیس کو ملٹری گریڈ کے اسلحہ درکار ہے جس کی خریداری کی سفارش ایپکس کمیٹی کے 5 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں کی گئی تھی، ملٹری گریڈ اسلحے کی خریداری کیلئے 2.7 بلین روپے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے 70 فیصد زائد قیدی موجود ہیں

اس موقع پر کابینہ نے فنڈز منظور کرکے اسلحہ خریدنے کی منظوری دیدی، کابینہ کی منظوری کے بعد سندھ حکومت اسلحے کی خریداری کیلئے وزارت داخلہ سے این او سی لے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکوؤں کے خلاف کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کیا جائے گا جس میں سندھ، پنجاب اور بلوچستان کی پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز اور فوج بھی حصہ لیں گی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشترکہ اور پری پلان آپریشن ہوگا جسے انسپکٹر جنرل پولیس اپنی منصوبہ بندی سے شروع کریں گے۔

مزیدخبریں