ڈیجیٹل شگن لینے پر دلہا دلہن کے ساتھ ہوا انوکھا مذاق، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) شادی پر شگن لینے کے لیے دلہا دلہن ٹیکنالوجی کو استعمال میں لے آئے لیکن مہمان ان سے بھی چالاک نکلا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں شادی کے منڈپ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا۔ جہاں دلہا دلہن نے شگن وصول کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک کیو آر کوڈ متعارف کروا دیا۔ لیکن شادی میں آئے مہمان نے بھی ان کے جدید طریقہ کار کا جواب نہایت چالاکی سے دیا۔
مزید پڑھیں: اداکارہ یمنیٰ زیدی کی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم
یوں تو بھارت میں کافی چھوٹے بڑے دوکان دار پیسوں کے لین دین کے لیے کیو آر کوڈ QR Code کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن اس بار دلہا دلہن نے ٹیکنالوجی کا استعمال اگلے لیول پر کرتے ہوئے گوگل پے GooglePay اور موبائل پے MobilePay ایپ کی مدد سے کیو آر کوڈ واضح کیا تا کہ شادی میں آئے مہمان اس کو سکین کر کے شگن کی رقم دلہا دلہن کو ٹرانسفر کر سکیں۔ جس پر شادی میں آئے ایک مہمان نے بھی ان کو ایک روپیہ بھیج دیا۔
View this post on Instagram
اس ہنسی بھرے منظر کی ویڈیو کو اس مہمان نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا جسے سوشل میڈیا صارفین نے خوب پسند کیا ہے۔ یہ ویڈیو شیئر ہوتے ہی وائرل ہو گئی اب تک ویڈیو کو لاکھوں ویوز ، لائیکس اور شیئرز مل چکے ہیں۔ جبکہ صارفین اس ویڈیو پر کھل کر تبصرے بھی کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ بھارتی شادیاں ہمیشہ سے ہی انوکھے واقعات کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز رہی ہیں۔