ملک بھر میں گرمی کی لہر بڑھنے کا خدشہ

Mar 09, 2023 | 15:33:PM

(24نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں مئی میں گرمی کی لہر کے چانسز بہت زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق اپریل کے آخر اور مئی میں خاص طور پر درجہ حرارت بہت زیادہ بڑھنے کا خدشہ ہے، اس دوران گرمی کی لہر کو اگنور نہیں کیا جا سکتا ہے۔ملک کے میدانی علاقوں میں بڑھتے درجہ حرارت کے ساتھ گرمی کی لہر چانسز اگنور نہیں کیے جا سکتے

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ظہیر احمد بابر نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  دنیا بھر میں درجہ حرارت بڑھ رہے ہیں۔ درجہ حرارت معمول سے زیادہ بڑھنے کا امکان ہے۔ اس ہفتے موسم خشک رہے گا جبکہ اگلے ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، شہر قائد  کا موسم گرم اور مطلع رہنے کا امکان ہے۔  شہر کا موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 13 فیصد ہے، کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آئندہ روز میں درجہ حرارت36 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ کابینہ کا کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ

شہر قائد میں آلودگی کا راج برقرار ہے پاکستان کے آلودہ شہروں میں کراچی 9نمبر پر ہے جبکہ دنیا کے آلودہ شہروں میں کراچی کا 29 نمبر پر ہے۔ فضا میں آلودگی کے ذرات کی مقدار 78 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔ شمال مشرقی سمت سے ہوا کی رفتار 10 ناٹیکل مائل ہے ۔

 شمال مشرق سمت سے ہوا 17 کلو میٹر فی گھنٹہ  کی رفتار سے ریکارڈ کیا گئی ہے۔

مزیدخبریں