پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور ایف آئی اے میں رابطے کا مسئلہ حل ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور ایف آئی اے میں رابطے کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پلک اکاؤنٹس کمیٹی اور ایف آئی اے FIA میں روابط نہ ہونے پر متعدد کیسوں پر کارروائی نہیں ہو پائی۔ رپورٹس کے مطابق اب تک ایف آئی اے نے 29 انکوائریوں پر تحقیقات کا آغاز ہی نہیں کیا۔ اس مسئلے کے حل کے لیے ایف آئی اے اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے باہمی رابطے کے لیے فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے۔
ایف آئی اے نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم عباس کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے فوکل پر سن مقرر کیا ہے جو ایف آئی اے کو مطلوبہ تمام ریکارڈ اور معلومات پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے لے کر دیں گے اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو ایف آئی اے کی تمام تر انکوائریوں اور کارروائیوں پر اپڈیٹ بھی کریں گے۔
مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا
واضح رہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے 1985 سے لیکر 2022 تک کی گئی مختلف وزارتوں کے خلاف انکوائریوں پر ایف آئی اے نے اب تک کوئی کارروائی ہی نہیں کی۔ لیکن فوکل پرسن کی تقرری کے بعد ایف آئی اے اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے درمیان رابطے کے فقدان جیسا مسئلہ حل ہو گا اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے کی جانے والی انکوائریوں پر کارروائیوں کے ساتھ ساتھ ایف آئی اے کو دستاویزات سمیت معلومات تک رسائی بھی آسان ہو جائے گی۔